پاکستانی فنکاورں کو بھارت میں کام کرنے سے روکنے کے خلاف ہوں، بالی ووڈ ہدایتکار، فوٹو؛ فائل
ممبئی: بھارتی فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاورں کو بھارت میں کام کرنے سے روکنے کے خلاف ہوں کیونکہ پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ کرنا مسلہ کا حل نہیں ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اڑی میں گزشتہ ہفتے بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد بھارتی ہندو انتہاپسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو ملک سے
نکل جانے کی دھمکی دی تھی تاہم ان دھمکیوں کے خلاف بھارتی فلمساز کرن جوہربھی میدان میں آگئے ہیں۔
مشہور بھارتی فلساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اڑی حملے میں جانی نقصان پر ان کا دل زخمی ہے اور وہ ان حملوں پر ملک میں غصہ کی لہر کو سمجھ سکتے ہیں لیکن پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے، پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ کرنے سے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جاسکتا، اسی لیے وہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روکنے کے خلاف ہیں کیونکہ فن اور آرٹ کو قید نہیں کیا جاسکتا۔